Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سکھ بھارتی گیڈر بھبکی پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے؛ فوج میں بھرتی کیلیے پُرعزم

Share It:


بھارت کی سندھ پر قبضے کی بزدلانہ دھمکی پر سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ صف اوّل میں کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کے متنازع اور تسلط پسندی پر مبنی بیان پر بھارت کی سکھ برادری نے پاکستان کیخلاف اپنے جذباتی لگاؤ اور والہانہ محبت کا کھل کر اظہار کردیا۔

سکھ رہنماؤں نے ایک بیان میں پاکستان میں رہنے والے اپنی برادری سے سندھ کے دفاع کے لیے انھیں پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

معروف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کی ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو بھی پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان سکھ رضاکاروں کے اندراج کا طریقہ کار وضع کرے تو دنیا بھر کے ہزاروں سکھ پاک فوج میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

معروف سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی پر پاک فوج میں سکھوں کی بھرتیوں کا راستہ کھولنا ہوگا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ بنائی جائے جس کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی سکھ بھارت کی ظالم حکومت کا تسلط پسندانہ اقدامات پر مودی سرکار کا ساتھ نہیں دے گا۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین بھی اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کوئی بھی فوجی اپنے ضمیر کی آواز پر کسی جنگ میں جانے سے انکار کرسکتا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول