Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی

Share It:



سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 163 رنز کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھانوکا راجاپکشا 11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا  8، مہیش ٹھیکشانا 8، کوشل مینڈس 6، کوشل پریرا 4، دشمانتا چمیرا 1، ایشان ملنگا 1 اورپتھم نسانکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

نوان تھشارا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔گریم کریمر، ٹینو ٹینڈا مپوسا، سکندر رضا اور رائن برل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل

سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ اور کپتان سکندر رضا بالترتیب 49 اور 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رائن برل 18، ٹشِنگا موسیکوا 11، برینڈن ٹیلر 11، ٹیڈیوناشے مارومانی 10، بریڈ ایونز 4 اور ٹونی مُنیونگا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ٹینوٹینڈا مپوسا 5 اور گریم کریمر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دشمانتا چمیرا اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول