Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

Share It:



اسلام آباد:

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے اور سیلابی نقصانات کے باعث رواں مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال پر عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ اگلے مالی سال پاکستان 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سے مالی سال 26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی۔ خوراک کی ترسیل متاثر ہونے سے مالیاتی خسارہ ساڑھے پانچ فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، معاشی ترقی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں اگلے سال ایک فیصد کمی کا امکان ہے، رواں مالی سال غربت کی شرح 44 فیصد اور اگلے مالی سال میں 43 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محصولات میں اضافے، اخراجات میں کمی اور زرعی بحالی سے معاشی بہتری ممکن ہے، 5 سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ سیلاب سے برآمدات میں کمی مگر ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتوں سے توازن ممکن ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول