Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلفی نہ بنوانے پر مداح بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا پر برہم، ناقزیبا الفاظ کہہ ڈالے

Share It:


بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے کے معاملے پر ایک مداح کی جانب سے ناخوشگوار رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بھارت میں کرسمس کے موقع پر پیش آیا، جب ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ سے باہر آ رہے تھے۔ اس دوران وہاں موجود مداحوں نے ہاردک پانڈیا کو گھیر لیا اور سیلفی لینے کی درخواستیں کرنے لگے۔

ہاردک پانڈیا نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے سب سے پہلے ماہیکا شرما کو بحفاظت گاڑی میں بٹھایا، جس کے بعد وہ خود مداحوں کے درمیان آئے اور متعدد افراد کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ تاہم اسی دوران ایک مداح بار بار ہاردک پانڈیا کو سیلفی کے لیے آوازیں دیتا رہا۔

بار بار اصرار پر ہاردک پانڈیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "لے تو لی ہے، اور کتنی لوگے؟” اس کے بعد وہ واپس جانے لگے تو مذکورہ مداح نے غصے میں آ کر ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا ’’بھاڑ میں جا‘‘۔

مداح کی اس نامناسب حرکت کے باوجود ہاردک پانڈیا نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول