Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سینئر اداکارہ نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

Share It:



سینئر پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے حبا بخاری کو تھپڑ مارنے سے متعلق حقیقت بیان کردی۔ 

صبا حمید پاکستان کی سینئر ٹیلی وژن اور فلم اداکارہ ہیں جو تقریباً 40 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکارا، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، سن میرے دل، دل لگی، نور جہاں اور لال عشق شامل ہیں۔

حال ہی میں انہیں ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں شاندار اداکاری پر سراہا گیا جب کہ اس وقت وہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’عشق‘ میں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کی بہترین اداکاری کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

آج صبا حمید، تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے ڈرامہ ’فِطور‘ میں حبا بخاری کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر کھل کر بات کی۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ڈراموں میں حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ میں شاٹ کو چیٹ کرنے میں ماہر ہوں لیکن اگر ہدایتکار اصلیت کے لیے بار بار اصرار کرے کہ حقیقی تھپڑ مارا جائے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟

انہوں نے کہا کہ یہ انہی کی خواہش تھی، اس لیے مجھے تھپڑ مارنا پڑا۔ میں نے انہیں تھپڑ مارا اور بعد میں معذرت بھی کی کیوں کہ وہ کافی زور کا تھپڑ تھا کیونکہ جب واقعی مارنے کو کہا جائے تو میں چیٹ نہیں کر سکتی۔

صباحمید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ ایسا ہونا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ آخرکار یہ سب صرف ایک کردار کے لیے ہوتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول