Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شادی کے دوسرے ماہ ہی یوزویندر چہل کو دھوکا دیتے پکڑ لیا تھا؛ دھناشری ورما کا انکشاف

Share It:


بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کے محض دوسرے مہینے میں ہی چہل کے دھوکے کا علم ہوگیا تھا۔

اس شو کے دوران جب دھناشری سے پوچھا گیا کہ انہیں کب احساس ہوا کہ یوزویندر چہل کے ساتھ ان کی شادی نہیں چل سکتی، تو ان کا جواب سب کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے ہی سال میں ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ دراصل شادی کے صرف دوسرے مہینے میں ہی میں نے انہیں دھوکا دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔‘‘

دھناشری ورما نے زور دے کر کہا کہ وہ جھوٹی باتوں پر کسی کو صفائی نہیں دیں گی۔ ان کے مطابق ان پر لگائے گئے الزامات نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ ہمیشہ اپنے سابق شوہر کی عزت برقرار رکھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے انہیں یہ سکھایا ہے کہ صرف انہی لوگوں کو وضاحت دی جائے جو ان کی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں، باقی لوگوں کو سمجھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

طلاق کے بعد رقم کے مطالبے کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی بہت جلدی اور باہمی رضامندی سے ہوئی تھی، اس لیے جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ دھناشری کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف اٹھائے گئے بعض الزامات کی تردید کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ دونوں 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کا رشتہ 2025 میں طلاق پر ختم ہوا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول