Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو اعلیٰ قومی اعزازات دینے کا فیصلہ

Share It:



لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت  مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔

حکومت  کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا۔

شاہ زیب رند کراٹے اور محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ وصول کریں گے۔ یہ تقریب اگلے سال 23 مارچ کو ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول