Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، کچن میں دفنا دیا، قاتلہ بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات

Share It:


احمد آباد: بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔

کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ایک رات روبی نے عمران اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں ملزمان نے لاش کو کچن میں کھودے گئے گڑھے میں دفنا دیا، نمک چھڑک کر اوپر سے سیمنٹ اور ٹائلیں لگا کر کچن کو پہلے جیسا بنا دیا۔

یہ لرزہ خیز راز تقریباً ایک سال تک چھپا رہا۔ پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد عمران واگھیلا اور روبی کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ تفتیش عمران نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو مقامِ واردات پر پہنچایا، جہاں سے اسرائیل کی ہڈیاں اور بال برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق روبی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ شوہر کے قتل کے بعد وہ سب کو بتاتی رہی کہ اسرائیل دبئی چلا گیا ہے۔ روبی نے کہا کہ "میں نے دو ماہ تک اسی کچن میں کھانا پکایا، جہاں میرے شوہر کی لاش دفن تھی، پھر عمران کے پاس جا کر رہنے لگی۔”

یہ انکشافات بھارتی عوام کو ہلا کر رکھ دینے والے ہیں، پولیس نے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول