Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شوہر کے میرا کے ساتھ تعلقات پر جویریہ سعود نے خاموشی توڑ دی

Share It:



معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے شوہر اور میرا کے پرانے تعلقات پر باتیں بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کراچی میں منعقدہ 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے سعود اور جویریہ کے ماضی کے تعلقات پر گفتگو کی۔

اداکارہ سنگینتا کے میرا اور سعود کے تعلقات سے متعلق بیان پر جویریہ نے کہا کہ ’میں نے وہ بیان دیکھا نہیں تھا، دراصل میری فیملی ہے، سسرا اور میکا ہے اور فیملی کے جو لوگ ہیں وہ بہت پریشان ہورہے تھے اور انہوں نے میسجز کیے۔‘

جویریہ سعود نے کہا کہ ’میں نے صرف یہ بتایا ہے کہ ہمارے میڈیا کے لوگ فیملی مین کے بارے میں سوچے سمجھے بغیر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں حالانکہ اب بچے جوان ہوگئے ہیں اور اُن کا مستقبل ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو بھی اب ماشاء اللہ 20 سال کا عرصہ گزر گیا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ لوگ پرانے گڑھے مردے کیوں اکھاڑتے ہیں، شاید یہ سب وائرل ہونے کیلیے کیا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اداکارہ نے کہا کہ جب کسی کی چمک ختم ہونے لگتی ہے تو وہ دوسرے کی چمک چھین کر اس طرح کر کے اپنے اوپر چمک ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

سعود نے کہا کہ ’یہ ہوائی باتیں ہوتی ہیں‘۔ اس پر جویریہ نے کہا کہ ’یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا کچھ کبھی تھا ہی نہیں‘۔ سعود نے کہا کہ ’یہ ایک کارٹون فلم کی طرح کی بات ہے، آپ اُسے یہی سمجھ کر انجوائے کریں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول