Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نامناسب بیانات پر معافی مانگ لی

Share It:


اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس کا ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا۔

اداکارہ نے لکھا کہ انہیں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، اور وہ سمجھداری سے کام نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔ صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معافی چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گفتگو کرتے وقت الفاظ کے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے۔

یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول