صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جو قابلِ افسوس ہے۔ صدر نے ہدایت کی کہ سندھ حکومت ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کی طرح اس مشکل گھڑی کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی، جیسے 2010 اور 2022 کے سیلابوں میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کے وقت افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی جو مثال قائم کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔



