
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو فوری طور پر تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔


