Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صرف دو ماہ میں ٹرمپ کے 1.1 ارب ڈالر غائب! فوربز کی چونکا دینے والی رپورٹ

Share It:


نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں صرف دو ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی مجموعی دولت 3.7 ارب ڈالر تھی جو کم ہو کر 2.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز 10.18 ڈالر تک گر گئے، جس کے بعد ان کی دولت میں بڑا نقصان سامنے آیا۔

فوربز کا کہنا ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک آنے والی مندی نے بھی ٹرمپ کی دولت کو مزید نقصان پہنچایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال سے رواں سال کے ستمبر تک ٹرمپ کی دولت میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201ویں نمبر پر آگئے تھے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے باعث ہوا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول