صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ڈمپر حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم کچھ افراد نے ردعمل میں سات ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد گاڑیاں جلانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ بھتہ خوری اور لسانی سیاست کو دوبارہ جنم لینے نہیں دیا جائے گا، اور 25 اگست کے بعد کراچی میں صرف کیمروں سے لیس ڈمپرز ہی چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کو حکومت کی جانب سے معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔



