Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے والے ایف بی آر افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع

Share It:



اسلام آباد:

ایف بی آر نے ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے میں ملوث ایف بی آر افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2021ء میں ضبط شدہ اسمگلڈ گاڑیوں کی نیلامی کے بعد ہونے والی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے وی بوک (WeBOC) نظام میں آکشن ماڈیول متعارف کرایا تھا، اس کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز (ایم آر ایز)کو یہ سہولت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کے نیلامی ریکارڈ کو آن لائن چیک کر سکیں تاکہ دستی اور کاغذی تصدیق پر انحصار کم ہو اور خریداروں کو شفافیت کے ساتھ سہولت میسر آئے۔

ایف بی آر کے مطابق تاہم جولائی 2025ء میں اس ماڈیول کے غلط استعمال کی شکایات سامنے آئیں جس پر ایف بی آر نے فوری تحقیقات شروع کیں، ریکارڈ کے مطابق نیلام شدہ گاڑیوں کی 1,909 تفصیلات سسٹم میں اپ لوڈ کی گئی تھیں جن میں سے 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے داخل کی گئیں مزید انکشاف ہوا کہ ان میں سے 43 گاڑیاں ایم آر ایز نے پہلے ہی رجسٹر کرلی تھیں اور یوں اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دے دی گئی تھی۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیجیٹل آڈٹ اور تحقیقات کے بعد ایف بی آر نے ان یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی جن کے ذریعے جعلسازی کی گئی تھی اس دوران ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو 9جولائی 2025ء کو معطل کر دیا گیا جن کے اکاؤنٹس اس فراڈ میں استعمال ہوئے تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اس اسکینڈل میں بعض ایم آر ایز اور کار ڈیلرز کا نیٹ ورک بھی شامل ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر نے 9 جولائی کو ایف آئی اے، کسٹمز اور انٹیلی جنس اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست کی، ایف آئی اے کو 10 جولائی کو باضابطہ شکایت بھی ارسال کی گئی جس کے بعد جے آئی ٹی نے اپنی کارروائی کا آغاز کیا، نتیجتاً 28 اگست 2025ء کو ایف آئی اے نے ملوث افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی اب تک کسٹمز انفورسمنٹ بھی سات ایف آئی آر درج کر چکی ہے اور 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ادارے کے اندر موجود جرائم پیشہ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول