Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طالبان کی نئی کارروائی، داڑھی منڈوانے پر شہری گرفتار

Share It:


افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں افغان طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے داڑھی منڈوانے پر ایک شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح امین اللہ عزیزی نامی شخص کو طالبان اہلکاروں نے گرفتار کیا، جس کے بعد سے اس کی حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق ہرات میں اس سے قبل بھی داڑھی منڈوانے پر شہریوں کو طالبان کی جانب سے سخت رویے اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے اس گرفتاری یا اس کی وجوہات پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کے تحت مردوں کو داڑھی منڈوانے سے منع کیا گیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں سخت سماجی اور مذہبی قوانین نافذ کیے ہیں، جن پر اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول