Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

طلاق کے بعد دوبارہ شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ اداکارہ نازلی نصر نے بتادیا

Share It:


ڈراما دھواں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی سینئر پاکستانی اداکارہ نازلی نصر ایک بار پھر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

 آج کل ڈراما "موہرا” میں نظر آنے والی نازلی ںصر نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق دل کو چھو لینے والے انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انھیں پہلی شادی کے تلخ تجربے کے باوجود دوبارہ شادی سے کبھی خوف نہیں آیا۔ میں نے بیٹے کو 18 سال اور بیٹی کو 15 سال کی عمر میں امریکا بھیجا تاکہ وہ وہاں اپنی زندگی بنائیں۔

نازلی نصر نے مزید کہا کہ  میں نہیں چاہتی تھی کہ جذباتی طور پر اپنے بچوں پر بوجھ بنوں۔ مجھے لگا کہ زندگی کے ساتھی کا ہونا مجھے ایک جذباتی خودمختاری دے گا اور اسی لیے میں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کیا۔

نازلی نصر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے موجودہ شوہر محسن مرزا سے شادی کرنے سے پہلے چار سال کا وقت لیا تاکہ وہ یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر اور بچوں کی رضا مندی سے لے سکیں۔

اداکارہ نازلی نصر نے مزید کہا کہ میرے بچوں نے میری دوسری شادی کو مکمل طور پر سپورٹ کیا اور وہ آج بھی خوش ہیں کہ ان کی والدہ پاکستان میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول