Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عائشہ عمر کے متنازع شو ’’ لازوال عشق‘‘ کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

Share It:


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا شو "لازوال عشق” کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ احکامات عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران جاری کیے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ شو میں پیش کیا جانے والا مواد ملکی سماجی اقدار اور اخلاقی روایات کے منافی ہے۔ ان کے مطابق پروگرام کے مناظر اور مکالمے معاشرتی بگاڑ اور فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، جو نوجوان نسل پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں اور ان پر فوری پابندی کیلئے احکامات جاری کرنا بےحد ضروری ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پیمرا کو ہدایت کی جائے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والے مواد کی سخت نگرانی کو یقینی بنائیں۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رہنمائی حاصل کی جائے تاکہ آئندہ اس نوعیت کے مواد کی نشریات کے لیے واضح اصول وضع کیے جا سکیں۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، پیمرا، اسلامی نظریاتی کونسل اور نیشنل کمیشن فار کلچر اینڈ آرٹس (NCCIA) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول