Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

علی ظفر بہت اچھا شخص ہے، ہر دوسرے ہفتے بات ہوتی ہے، سونو نگم

Share It:


بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ 

سونو نگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گلوکار علی ظفر کیساتھ اپنے تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں ایک بار علی ظفر سے بات کرتا ہوں، وہ اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے انسان ہیں۔

سونو نگم نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں سے جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں جو ایک جیسی سوچ اور اقدار رکھتے ہیں۔

بھارتی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنا محسن مانتے ہیں۔ یاد رہے کہ سونو نگم نے اپنے کیریئر کا آغاز انہیں کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول