Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ میں 5 صحافیوں کی شہادت پر دنیا بھر میں اسرائیل کی مذمت

Share It:


غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں معروف الجزیرہ صحافی انس الشریف سمیت پانچ صحافی شہید ہوگئے جس کی دنیا بھر میں مذمت جاری ہے۔

پاکستان، قطر، برطانیہ، ایران، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اسے بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جوابدہ بنایا جائے اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ 

قطر کے وزیراعظم نے اسے "ناقابل تصور جرم” کہا، جبکہ اقوام متحدہ نے بتایا کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں کم از کم 242 فلسطینی صحافی شہید ہوچکے ہیں۔ 

ایمنسٹی نے اسرائیلی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزاد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ کے مطابق حملہ الشفا ہسپتال کے سامنے ایک خیمے پر کیا گیا جس میں دیگر صحافی محمد قرقیہ، ابراہیم زاہر، محمد نوفل اور ایک ساتھی بھی شہید ہوئے، جبکہ مقامی فری لانس رپورٹر محمد الخالدی بھی جان سے گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول