Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

غزہ پر قبضے کی کوشش، نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی نیتن یاہو پر سخت تنقید

Share It:


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لَکسن نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے "ہوش کھو دیے ہیں”۔ 

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیوزی لینڈ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

لکسن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد کی کمی، لوگوں کی جبری بے دخلی اور غزہ پر قبضے کی کوششیں انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو حد سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، "میرا خیال ہے کہ انہوں نے ہوش کھو دیے ہیں۔” انہوں نے رات کو غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے کو "بالکل ناقابلِ قبول” قرار دیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول