Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فاطمہ نسیم پاکستان کیلیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں

Share It:


پاکستان کی 12 سالہ فاطمہ نسیم ملک کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نےکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کا آٹھواں عالمی ریکارڈ بھی منظور کر لیا اور تصدیقی ایمیل جاری کرکے اسے ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر اپڈیٹ  کردیا۔

 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عالمی دن کے موقع پر فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کو کم سے کم 70 غبارے پھاڑنےکا ہدف دیا تھا، فاطمہ نے ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور صرف 30 سیکنڈز میں اپنے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 غبارے پھاڑ ڈالے جبکہ انڈا بھی  ٹوٹنے نہیں دیا۔

 

واضح رہے کہ قبل ازیں فاطمہ نسیم نے4 مرتبہ بھارت کو شکست دی، حال ہی میں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ لبرٹی باروس کو بھی مات دی تھی۔

فاطمہ نسیم کو دنیا کے مشکل ترین ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل وہ دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر فل ایکسٹینشن پنچ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ دونوں ہاتھوں سے کہنیاں مارنے کا ریکارڈ بھی فاطمہ کے پاس ہے۔ اسٹرچنگ مقابلوں میں بھی فاطمہ نسیم نمبر ون ہیں۔

گنیز ورلڈ کے عالمی دن کے موقع پر پوری دنیا سے عالمی ریکارڈز بنائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر دنیا کے بہترین اور منتخب امیداوروں  کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

فاطمہ نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کی صاحبزادی ہیں۔

کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر  مسلسل عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی فاطمہ نسیم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ کبھی میری محنت کو حکومتی سطح پر سراہا جائے، اس طرح مزید ہمت، جذبہ اور عزم کے ساتھ محنت کرکے اپنی پاک سرزمین کا نام مزید  بلند کرسکتی ہوں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول