Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی

Share It:


پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار کھل کر اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ ارباز ان کے لیے سب کچھ تھے، مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے بتایا کہ انہیں گئے ہوئے پانچ برس بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی وہ ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔

اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

خوشبو کے مطابق اگر وہ صرف ایک گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی گھریلو ذمے داریاں اور فرائض بھرپور طریقے سے نبھائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ گھر پر موجود ہیں مگر کسی نے پلٹ کر ان کی خبر تک نہیں لی۔ پچھلے پانچ برسوں سے دونوں بیٹے ان کے ساتھ ہی ہیں، جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

اداکارہ کے اس اعتراف سے پہلے بھی ان کے اور ارباز کے تعلقات میں کشیدگی اور فاصلے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ اگرچہ خوشبو نے انٹرویو میں خراب تعلقات پر کھل کر گفتگو کی، لیکن طلاق کی براہِ راست تصدیق نہیں کی۔

خیال رہے کہ خوشبو اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ اس سے قبل ارباز کے والد اور پشتو فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف خان نے بھی شکوہ کیا تھا کہ پانچ برس سے بیٹے اور بہو سے ملاقات نہیں ہوسکی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول