Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فلوریڈا ہائی وے پر طیارہ کار پر جاگرا، خوفناک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا!

Share It:


فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔

حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ شاہراہ کے بیچ موجود میڈین پر پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آس پاس سڑک بھر میں ملبہ پھیلا تھا۔

پولیس کے مطابق طیارے کے انجن کی خرابی کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی دوران چند گھنٹے قبل فلوریڈا میں ہی ایک اور چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پلیماؤتھ ایونیو کے قریب ڈی لینڈ ہائی اسکول کے پاس گر گیا، جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔ ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ شاہراہ کو کئی گھنٹے بند رکھا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول