Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فون توڑنے پر بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

Share It:


بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر للت پور میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو سڑک پر سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی شروع ہوئی۔ بحث بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور شوہر نے غصے میں آ کر بیوی کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔ فون ٹوٹنے کی دیر تھی کہ خاتون شدید طیش میں آ گئی اور شوہر کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتی ہوئی سڑک پر پیٹنا شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق خاتون نے شوہر پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی جبکہ آس پاس موجود لوگ حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے۔ کچھ راہگیر بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے مگر خاتون کے غصے کے آگے کسی کی ایک نہ چلی۔

اتنی دیر میں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو خاتون کے چنگل سے آزاد کرانے کی کوشش کی، لیکن خاتون کا غصہ اس قدر شدید تھا کہ اہلکاروں کو بھی کافی دقت پیش آئی۔

اس واقعے کی ویڈیو کسی راہگیر نے موبائل سے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہی ہیں اور اردگرد لوگ اس منظر کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

یہ واقعہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ پورے بھارت میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کچھ صارفین نے خاتون کی حرکت کو "غصے پر قابو نہ رکھنے کی مثال” قرار دیا تو کچھ نے کہا کہ عوامی جگہ پر اس طرح کا رویہ میاں بیوی دونوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول