Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قطر میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد

Share It:


قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے صحت  ڈاکٹر مختار بھرتھ نے چھٹی عالمی وزاراتی کانفرس برایے مینٹل ہیلتھ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں پاکستان کی عالمی سطح پر ذہنی صحت اور مضبوط نظامِ صحت کے عزم کی توثیق کی گئی۔

مختار بھرتھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کو قومی ترجیح سمجھتا ہے۔ پاکستان کو مالی مشکلات، سیلاب کے بعد کی بحالی، اور طبی عملے کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ منصفانہ طبی رسائی اور مضبوط و پائیدار نظامِ صحت کے قیام کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کو پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی جزو قرار دیا گیا ہے۔ 

مختاربھرتھ نے 2026–2035 کی قومی صحت و آبادی پالیسی میں مینٹل ہیلتھ کو ایک بنیادی ستون تسلیم کرنے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کو وسعت دینے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول