Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ 

Share It:


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں لیکن اس صورتحال سے امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔

روبیو کے مطابق کئی ممالک قطر میں پیش آنے والے واقعے پر ناراض ہیں اور امریکا نے بھی اس سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کے خاتمے کے خواہاں ہیں تاکہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھا جا سکے، جو کہ غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سکیورٹی کی فراہمی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم سے قطر پر حملے کے اثرات پر بات کریں گے۔ تاہم انہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے میں امریکی حمایت کے سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا اور اسرائیل کا سخت ردعمل انہی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول