Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی انسدادِ پولیو مہم کا آخری روز، 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مکمل

Share It:


قومی انسدادِ پولیو مہم اپنے آخری روز بھی بھرپور انداز میں جاری ہے جس میں کے ابتدائی چھ روز میں 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ادارے نے مزید کہا کہ قوم کے مستقبل کو پولیو سے بچانا ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے میں والدین اور سرپرستوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ مسیج کریں، نیشنل ای او سی

جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 اکتوبر سے منعقد کی جائے گی، نیشنل ای او سی

پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، نیشنل ای او سی

والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی، نیشنل ای او سی





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول