Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قومی ترقی کیلئے معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی

Share It:



کراچی:

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے اور نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔  

کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ 2025 کے 9ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کندی نے مستقبل کے تعین میں اجتماعی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا تیز رفتار تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں درست سمت کا تعین صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ قومی ترقی کے لیے جدت کو شمولیت، ٹیکنالوجی کو شفافیت اور معاشی ترقی کو پائیداری سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ سمٹ پالیسی سازوں، ماہرین اور صنعت کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جہاں وہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے قابل عمل تجاویز اور شراکت داری تشکیل دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی ہمیشہ ہمت اور جدت سے جنم لیتی ہے اور پاکستان کے نوجوان اس تبدیلی کی اصل قوت ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مال مال ہے، ہمارے پاس نوجوان افرادی قوت ہے، ہمیں اپنے وسائل اور افرادی قوت کومؤثر انداز سے بروئے کار لانا ہوگا، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، سیاحت کے فروغ اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول