Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لندن میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025، پاکستان پویلین کی بھرپور پذیرائی

Share It:


لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025 رواں ماہ 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہی، جس میں 90 سے زائد ممالک کی دفاعی صنعتیں شریک ہوئیں۔ اس عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات اور دفاعی مصنوعات کی نمائش کی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے دفاعی وفود، فوجی افسران اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے آپریشن بنیان المرصوص میں دیکھا کہ پاکستان نے مقامی سطح پر اپنی دفاعی تکنیکی اور فوجی صلاحیت قائم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔

نمائش میں ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بھی موجود تھے۔ کئی غیر ملکی فرموں نے پاکستانی دفاعی مصنوعات اور قابلِ اعتماد ٹیکنالوجیز خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دینے کے بعد دنیا کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت خود انحصاری پر مبنی ٹیکنالوجی اور پروفیشنلزم کا منہ بولتا ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/dioPtyxT-jBGrqoj9.html

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول