Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، فیصل واوڈا

Share It:



اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس چوری کرنے والوں کی نشاندہی پر انعام دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خبردار ہوشیار!! حالیہ انکم ٹیکس کے گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس دینے کی شرح کم از کم 15 فیصد اضافی ہوئی تو پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے ورنہ اگلے پچھلے سارے گوشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے پھر 30 فیصد میں بھی جان نہیں چھوٹے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سوشل میڈیا میں لگژری لائف اسٹائل اور گوشواروں کے فرق کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، ٹیکس دینے کی تیاری کریں، لگژری لائف اسٹائل رکھ کر ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی نشاندہی (وِسل بلور) کرنے والوں کو بڑا انعام دینے اور تفصیلات صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ان سب کے لیے ایف بی آر اپنے قوانین کے تحت کارروائی کا مجاز ہوگا، دوستو پھر نہ کہنا میں نے اطلاع نہیں دی۔

 

خبردار ہوشیار ۔۔۔

1 – حالیہ انکم ٹیکس کے گوشواروں کی آخری تاریخ تک اگر پچھلے سال کے مقابلے میں ٹیکس دینے کی شرح کم از کم 15 فیصد اضافی ہوئی تو پچھلے سالوں کے گوشواروں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے ورنہ اگلے پچھلے سارے گواشوارے کھول دیئے جائیں گے، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری ہے۔ پھر 30…

— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) September 25, 2025





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول