Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

Share It:



ایف آئی اے نے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

ملزم محمد عرفان لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا اور لیسکو سب ڈویژن آفس جیا موسٰی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

ملزم نے شکایت کنندہ سے بجلی کا نیا کنکشن لگانے کی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے  15000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول