Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماں بننے کے بعد ماں کی بہت زیادہ قدر معلوم ہوتی ہے، دپیکا پڈوکون

Share It:


بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔

میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں کی بہت زیادہ قدر معلوم ہوتی ہے۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ نئے والدین، خاص طور پر ماؤں، کو کام کے دوران سپورٹ ملنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اپنے دفتر میں صرف پیر سے جمعہ تک آٹھ گھنٹے کام کیا جاتا ہے، ساتھ ہی میٹرنٹی اور پیٹرنٹی پالیسیاں بھی موجود ہیں۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ کام کی جگہوں پر بچوں کو لانے کی روایت کو بھی نارمل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 2024 میں بیٹی دعا کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کے ورکنگ آورز کے مطالبے اور ورک لائف بیلنس کے اصولوں پر عمل کرنے سے متعلق خبریں بھی سامنے آتی رہی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول