Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ماہرین نے ممکنہ نئی عالمی وباء سے متعلق خدشہ ظاہر کر دیا

Share It:



ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مہلک چیچک (اسمال پاکس) آئندہ عالمی وباء کے پھوٹنے کا سبب بن سکتی ہے۔

تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس (جس کو طب کے میدان میں ویریولا کہا جاتا ہے) کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر ویکسینیشن کے بعد 1980 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

آج کی تاریخ میں یہ وائرس انتہائی محتاط سیمپلز کی صورت میں ہائی سیکیورٹی لیبارٹریز میں رکھا ہوا ہے اور ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے۔

تاہم، سائنس دانوں نے اب خبردار کیا ہے کہ چیچک کو دنیا سے ختم کرنے سے لوگوں میں دیگر پاکس وائرسز کے خلاف مدافعت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آرتھوپاکس وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرسز چیچک کی جگہ لے سکتے ہیں اور نئی عالمی وباء کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان وائرسز میں منکی پاکس اور کم مشہور بوریل پاکس، بوفیلو باکس اور کیمل پاکس شامل ہیں۔

واضح رہے 20 ویں صدی چیچک کے سبب 50 کروڑ کے قریب افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول