Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مبینہ لڑائی جھگڑا اور تشدد کیس: ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share It:


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کیساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی مکمل کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ ودیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول