Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کی تقریبات؛ قومی پرچم کی توہین پر سخت سزاؤں کا اعلان

Share It:


متحدہ عرب امارات میں آج یومِ پرچم قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا اور پرچم کے وقار کے لیے اہم اعلانات بھی کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ قومی پرچم کی توہین یا غلط استعمال سنگین جرم ہے۔

جس کی سزا 25 سال قید اور 5 لاکھ درہم (تقریباً 3 کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپے) تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پرچم اعلیٰ معیار کے پالیسٹر سے تیار کیا جائے اور اسے ہمیشہ صاف، درست اور زمین سے بلند رکھا جائے۔

علاوہ ازیں پرچم کے ساتھ کوئی دوسری چیز نہ باندھی جائے اور تہہ درست انداز سے کیا جائے تاکہ پرچم کا وقار، عزت اور احترام برقرار رکھا جا سکے۔

ساتھ ہی پرچم پر کسی قسم کا لوگو، نشان یا آرائشی بارڈر نہیں لگایا جا سکتا اور پرچم کو کھانوں، غباروں یا تشہیری ڈیزائنز میں استعمال پر پابندی ہوگی۔

یاد رہے کہ امارات میں 2 دسمبر کو قومی دن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عام طور پر دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں رہائشی پرچم کشائی، پریڈز اور کیک کاٹنے کی تقریبات کے ذریعے قومی دن مناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اماراتی پرچم سرخ، سبز، سفید اور سیاہ رنگوں پر مشتمل ہے جو عرب اتحاد کی علامت ہیں۔

یہ پرچم پہلی بار 1971ء میں بانیِ مملکت شیخ زاید بن سلطان النہیان نے عید الاتحاد کی تقریبات کے دوران بلند کیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول