Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محسن نقوی کا بڑا اعلان، پاکستانی کرکٹ کے نوجوان ہیروز کو فی کس 50 لاکھ روپے انعام

Share It:



لاہور:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان انڈر 19 کی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد فاتح کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم کی بہترین حکمت عملی اور ایک غیر معمولی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس کی بیٹنگ خاص طور پر قابل تعریف رہی۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے ہمیں فتح دلائی۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے ایک خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ پی سی بی کی رائزنگ اسٹارز پروگرام میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا نتیجہ آج شاندار جیت کی صورت میں سامنے آیا، جو قابل تحسین ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول