Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محمد صلاح نے ریکارڈ تیسری مرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا

Share It:


مصر اور لیور پول کے لیجنڈ کھلاڑی محمد صلاح نے تیسری مرتبہ سال کے بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 33 سالہ محمد صلاح کو سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا۔

2017 میں لیورپول میں شامل ہونے والے محمد صلاح نے پریمیئر لیگ کے گزشتہ سیزن میں نہ صرف سب سے زیادہ 29 گول اسکور  کیے بلکہ 18 گول اسسٹ بھی کیے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ پہلے ہی پریمیئر لیگ پلیئر آف دی سیزن، سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ اور سب سے زیادہ اسسٹ کے لیے پلے میکر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

محمد صلاح ایک ہی سیزن میں یہ تینوں ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل محمد صلاح 2018 اور 2022 میں بھی بہترین پروفیشنل فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول