Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محمد عامر کا ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ، دوسرے پاکستانی بولر بن گئے

Share It:


قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

33سالہ فاسٹ بولر نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں فابیئن ایلن کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

وہ اب تک 343 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 22.54 کی اوسط سے 400 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے مجموعی طور پر نویں اور دوسرے پاکستانی بولر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز افغانستان کے راشد خان کے پاس ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 658 ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ڈی جے براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 590، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر 549، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 499، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل 485، انگلینڈ کے کرس جورڈن 438 اور پاکستان کے وہاب ریاض 413 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول