Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام کراچی میں ساحل سمندر پر منی مراتھن کا انعقاد

Share It:



کراچی:

محکمہ کھیل سندھ کے زیراہتمام کراچی میں ساحل سمندر پر منی میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔

نشان پاکستان پر اختتام پذیر ہونے والی منی مراتھن میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آنے والے ایتھلیٹس کو 15، 20 اور 25 ہزار روپے کے نقد انعامات دیے گئے،  چوتھی سے 10 ویں پوزیشن کے حامل مرد و خواتین کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔

خواتین کی میراتھن میں ماہ نور فاطمہ نے 25 منٹ 9 سیکنڈ کے ساتھ  پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن قندیل سلطان نے پائی، ان کا وقت  26 منٹ 23 سیکنڈ  رہا، کائنات خلیل نے 28 منٹ 23 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مردوں کی 10 کلو میٹر کی منی مراتھن  محمد سجاد نے 38 منٹ 55 سیکنڈ میں جیت لی، ساجد علی نے 39 منٹ 5 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، رضا محمد نے 41 منٹ 25 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل منور علی  مہیسر نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرید علی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران و دیگر بھی موجود تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول