Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مدیحہ امام کس اداکار کیساتھ ساری زندگی کام کرنا چاہتی ہیں؟

Share It:



کراچی:

معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں زندگی بھر کسی ایک اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام "ہنسنا منع ہے” میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کیریئر اور ذاتی تجربات سے متعلق دلچسپ واقعات سنائے۔

انہوں نے ترکیہ کے ایک یادگار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پہلی بار وہاں کام کے سلسلے میں گئیں۔ حلال کھانوں کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ وقت ہوٹل میں گزارا، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے نکلیں۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایک ٹھیلے سے فروٹ چاٹ خریدی اور جب ترکش کرنسی میں ادائیگی کی تو فروٹ فروش غصے میں آ گیا اور سیکیورٹی گارڈ کو بلا لیا چونکہ مدیحہ کو ترکش زبان نہیں آتی تھی، وہ معاملہ سمجھنے سے قاصر رہیں۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان کے پاس موجود کرنسی جعلی تھی، جو وہ پاکستان سے تبدیل کروا کر لے گئی تھیں۔ اس موقع پر ان کے ویگن ڈرائیور نے صورتِ حال سنبھالی اور ادائیگی کی۔

مدیحہ امام نے ایک دلچسپ واقعہ یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون ان کے پاس آئیں اور ان کے ڈراموں کی تعریف کرنے لگیں، لیکن وہ دراصل یمنیٰ زیدی کے ڈراموں کے نام لے رہی تھیں۔ مدیحہ کے مطابق مجھے لگا شاید میری یادداشت چلی گئی ہے کیونکہ وہ تمام ڈرامے میرے نہیں تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ خاتون نے ان سے آٹوگراف مانگا تو وہ شرمندہ بھی ہوئیں اور افسوس بھی ہوا۔ اتنے میں خاتون کے شوہر آئے اور بتایا کہ یہ مدیحہ امام ہیں، جس پر وہ خاتون اپنے شوہر سے بحث کرنے لگیں۔ مدیحہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “آخرکار میں نے انہیں آٹوگراف دیا جس پر صرف ‘Love’ لکھا، لیکن اپنا نام نہیں لکھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول