Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مردہ زمین پر ترقی ممکن نہیں، بھارتی اداکارہ نے فضائی آلودگی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share It:


بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خطرناک حد تک خراب فضائی معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی اور اس کے کئی قریبی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)  377 تک پہنچ گیا، جو شہریوں کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔

ریچا چڈھا، جو 2010 میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر آج بھی اکثر اپنے شہر جاتی رہتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی سردیاں کبھی لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتی تھیں۔ ہم چھت پر بیٹھ کر گجک اور مونگ پھلی سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے، بہت افسوس ہوتا ہے۔

ریچا چڈھا نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ملک کے دیگر حصے بھی بری فضا سے محفوظ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ممبئی کا اے کیو آئی بھی 200 سے 300 کے درمیان رہتا ہے، جبکہ 50 یا 100 سے اوپر کی فضاء غیر محفوظ سمجھی جاتی ہے۔

ریچا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ترقی کی اس دوڑ میں ہم آخر کس قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں؟ جب عام لوگ سانس ہی نہیں لے سکتے تو یہ بڑے بڑے منصوبے کس کے لیے بن رہے ہیں؟

انہوں نے ماحولیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مردہ زمین پر کوئی ترقی ممکن نہیں، اور نہ ماحول کے بغیر معیشت قائم رہ سکتی ہے۔

ریچا کا کہنا تھا کہ فلمیں ماحول سے متعلق مسائل جیسے نقل مکانی، فصلوں کی تباہی اور موسمیاتی تبدیلی کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچا سکتی ہیں۔

ان کے مطابق میڈیا اور سینما ماحول دوست سوچ بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول