Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع

Share It:



سائنس دانوں نے ایک نئی تکنیک دریافت کی ہے جس کے ذریعے فالج کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

دل کے اوپری حصے میں بائیں جانب ایک پاؤچ لگا ہوتا ہے جس کو 'لیفٹ ایٹریل اپینڈج' کہتے ہیں۔ جب دل بے ترتیب دھڑک رہا ہوتا ہت تو خون معمول کے مطابق بہنے کے بجائے اس پاؤچ میں جمع ہو کر ٹھہر جاتا ہے اور خون کے  لوتھڑے بن جاتے ہیں۔

اگر ان میں سے ایک بھی یہاں سے نکل جائے تو وہ دماغ تک جا کر خون کے بہاؤ کو بلاک کر سکتا ہے اور اسٹروک کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین حال ہی میں ایک نئی تکنیک سامنے لائے ہیں جس میں دل میں مقناطیسی گائیڈڈ لیکوئڈ دل میں داخل کیا جاتا ہے جو  پاؤچ کو اندر سے مضبوطی سے سِیل کر دیتا ہے۔

اس تکنیک (جو ابھی تک صرف جانوروں پر آزمائی گئی ہے) کی ابتدائی آزمائش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ طریقہ ایک دن ایٹریل فِبریلیشن میں مبتلا لوگوں میں اسٹروک کے خطرات کو کم کر سکے گا۔

اس وقت اس مرض میں علاج مؤثر تو ہیں لیکن ان میں کچھ نقائص ہیں۔ موجودہ وقت میں زیادہ تر مریضوں کو خون پتلا کرنے کی ادویات دی جاتی ہے۔ یہ ادویات خون کے  لوتھڑا بننے کی صلاحیت اور اسٹروک کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔

لیکن ان ادویات کا بڑا نقصان خون کا بہنا ہے جو پیچیدہ کیفیات میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول