Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی

Share It:



اسلام آ باد:

مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی۔

سی سی پی اعلامیے کے مطابق 70 سے زائد شوگر ملوں نے سماعت موٴخر کرنے کی درخواست دی تھی، مسابقتی کمیشن نے سماعت کی نئی تاریخ 22 تا 25 ستمبر مقرر کردی ہے۔

سی سی پی کے مطابق التوا کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ وکلا سپریم کورٹ تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہیں، 50 سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کردی ہے اس لیے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مزید تاخیر یا التواء نہیں دیا جائے گا، سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

ٹربیونل نے مسابقتی کمیشن کو کیس کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ مسابقتی کمیشن نے شوگر ملز مالکان کو آج سماعت کے لیے طلب کر رکھا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول