Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مشہور بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران انتقال کرگئے

Share It:


جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر 46 سال کی عمر میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار اور کامیڈین روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گرگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

روبو شنکر نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹروں کی طرف سے ان کی کڑی نگرانی کی جا رہی تھی تاہم وہ چند ہی گھنٹوں میں انتقال کرگئے۔ 

ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہوگئی۔ ساتھی اداکار کمل ہاسن، کارتی، سمرن بگا سمیت کئی ستاروں نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول