Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف بھارتی گلوکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک، لاش مسخ ہوگئی

Share It:



بھارت کے معروف پنجابی گلوکار حرمن سدھو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ معروف گلوکار کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹرک میں جاکر گھسی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق گلوکار کام کے بعد پٹیالہ سے اپنے گاؤں منسا واپس گھر جارہے تھے کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث اُن کی گاڑی ٹرک سے جاکر اتنی شدت سے ٹکرائی کہ وہ موقع پر تباہ ہوگئی جبکہ گلوکار کی لاش بھی ناقابل شناخت تھی۔

پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اہل خانہ نے بھی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے دوران گلوکار کی شناخت دستاویز کی مدد سے ممکن ہوئی۔

گلوکار کی اچانک موت پر انڈسٹری اور اُن کے مداح صدمے سے دو چار ہیں، انہوں نے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی جبکہ سدھو کو اُن کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن سدھو کا شمار بھارتی پنجاب کے معروف گلوکاروں میں ہوتا تھا، انہیں پیر یا پیار گانے سے شہرت ملی۔

گلوکار کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ہرمن سدھو کی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور وہ محنت کرتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری میں ہی انڈسٹری میں اپنا نام بنالیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول