Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف ریپر کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد، تحقیقات جاری

Share It:


امریکی ریپر کی ٹیسلا گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ گاڑی مشہور امریکی ریپر ڈی فار وی ڈی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو اس وقت اپنے نئے البم کی عالمی تشہیر مہم پر ہیں۔ لاش کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹا گیا تھا اور یہ گاڑی کئی دنوں سے مقامی ٹویارڈ میں موجود تھی۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکار رابرٹ پیٹرز کے مطابق انہیں صبح کے وقت اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی سے شدید بو آ رہی ہے۔ گاڑی کے معائنے پر اس کی ڈگی سے لاش ملی، جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جس ٹویارڈ سے گاڑی اور لاش برآمد ہوئی، وہ ایلون مسک کی حال ہی میں کھولی گئی نئی ٹیسلا ڈائز فیکٹری کے قریب واقع ہے۔

دوسری جانب 20 سالہ ریپر ڈیوڈ انتھونی بروک عرف ڈی فار وی ڈی نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈی فار وی ڈی کو 2022 میں ٹاک ٹاک پر وائرل ہونے والے ایک گانے کے بعد شہرت حاصل ہوئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول