Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کےجعلی ماڈلزبنانے پرمجبور

Share It:


معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی ساز و سامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور ہے۔

بھارت پاکستان کی عسکری صلاحیتوں خصوصا اہداف کو درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت سے شدید خوفزدہ ہے، معرکہ حق میں رافیل طیاروں اور S-400 جیسے مہنگے دفاعی نظام کے نقصان نے بھارت کو دفاعی نظام کے نقلی ماڈلز پر مجبورکردیا۔

یہ جعلی ماڈلز ( Inflatable decoy) جدید لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام خصوصاً S-400 کی نقل پر مبنی ہوں گے، ان جعلی ماڈلز کا مقصد اصل جنگی سازوسامان کی تباہی کی صورت میں جعلی ماڈلز کی تباہی کا بیانیہ بنانا ہے۔

ان جعلی ماڈلز کا مقصد مستقبل میں اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانا ہے، ان جعلی ماڈلز کا مقصد ممکنہ فضائی حملے کے دوران دشمن کودھوکہ دینے کی کوشش ہے۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے نقلی ماڈلز کی خریداری اس اعتراف کے مترادف ہے کہ وہ اپنے اصل اثاثوں کو پاکستانی حملوں سے بچا نہیں سکتی، بھارتی فضائیہ کی نااہلی آپریشن سندور میں بھارت کیلئے عالمی سطح پر رسوائی کی علامت بن چکی ہے۔

https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1967158325566378176





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول