Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی افواہ، بھارتی پولیس نے حقیقت بے نقاب کر دی

Share It:


بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔

دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔

تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ 

پولیس کے مطابق بہار کے رہائشی اشون کمار سپرا نے اپنے پرانے دوست فیروز کو پھنسانے کے لیے یہ جھوٹا پیغام بھیجا تھا۔ فیروز نے 2023 میں اشون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وہ تین ماہ جیل میں بھی رہا۔

بھارتی پولیس نے ملزم اشون کمار کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون اور سم کارڈ ضبط کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک سنگین مذاق تھا جس نے پورے شہر میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول