Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ممتاز گلوکار اے نئیر کی وفات کو 9 برس بیت گئے

Share It:



کراچی:

پاکستانی فلمی موسیقی کے سنہری دور کے معروف گلوکار اے نئیر کو ان کے چاہنے والوں سے جدا ہوئے آج 9 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

اے نئیر نے اپنے کیریئر میں چار ہزار سے زائد فلمی گیت گائے اور اپنی سریلی آواز کے جادو سے لاکھوں دلوں کو مسحور کیا۔ انہیں بہترین گلوکاری پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت پانچ بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اصل نام آرتھر نیئر رکھنے والے اے نئیر 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے اور 1974 میں فلم بہشت سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

ان کے گائے ہوئے گیت شاہد، ندیم، وحید مراد اور دیگر فلم اسٹارز پر فلمائے گئے جو آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو جاتے ہیں۔ خاص طور پر گانا دلدارا نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور موسیقی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اے نئیر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ تاہم 11 نومبر 2016 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث یہ عظیم گلوکار ہم سے رخصت ہو گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول